مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلس میں صہیونیوں کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے بس کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگیا ہے۔
حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ دو فلسطینی جوان حملے میں ملوث ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ